ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید کے وزارت داخلہ سنبھالتے ہی بری خبر  توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا ،توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے دائر کی تھی ،عدالت نے گرلز گائیڈ کے زیر استعمال زمین واپس لینے سے روکا تھا،شیخ رشید پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر

ہسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے،سپریم کورٹ نے 2018 میں گرلز گائیڈ اراضی کی توڑی گئی دیوار دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہو ئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے مابین ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے لاہور جلسے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت آزمائش سے گزر رہا ہے امید کرتا ہوں کہ آپ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے قانون پر عملدرآمد کروانا آپ کی اولین ذمہ داری ہے ۔ ملاقات میں شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خا ن کا وزارت داخلہ سونپنے پر شکریہ اداکرتےہوئے کہا ہے میں اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا ۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے بعد شیخ رشید سے وزارت ریلوے سے ہٹا کر وزیرداخلہ بنا دیا گیا۔جمعہ کو وفاقی کابینہ میں بڑی سطح پر رد وبدل کی گئی ہے، اور وفاقی وزیر شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا منصب لے کر وزیرداخلہ بنا دیا گیا ہے،ان کی جگہ وزارت ریلوے اعظم سواتی کو دے دی گئی ہے۔اعجاز شاہ سے وزیرداخلہ کا قلمدان لے کر انہیں وزیر انسداد منشیات کا منصب دیا گیا ہے، اس سے پہلے وزارت منشیات کا منصب اعظم سواتی کے پاس تھا۔اس سے قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت کسی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر مقرر کرسکتے ہیں،عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو مارچ 2021 میں سینیٹر بنائے جانے کا امکان ہے،

سینیٹر منتخب ہونے کے بعد تینوں مشیر وفاقی وزیر بن سکتے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال حال پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیرداخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعجاز شاہ نے بھی ملاقات کی، اور وزیراعظم نے وزرا کو کابینہ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر بھی اعتماد میں لیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…