منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بدلتی ہوئی صورتحال ، بلاول بھٹو زرداری مریم نواز سے ملاقات کرنے جاتی امراءپہنچ گئے ‎

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کیلئے جاتی امراء پہنچ گئے ہیں  ۔ بلاول بھٹو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ان کی دادی شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 13دسمبر کو

ہونے والے جلسے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیاجائے گا ۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس باجی پی ڈی ایم ہی جعلی تبدیلی کا تابوت سمندر برد کرے گی،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے شرپسند عناصر ہمیں درس نہ دیں۔ عظمی بخاری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے ایک ڈکٹیٹر سے سپریم کورٹ آزاد کرائی،نوازشریف ایک مرتبہ پھر ڈکٹیٹر کے چمچے وزیراعظم سے پارلیمنٹ کو آزاد کرائیں گے،جیسے جیسے 13دسمبر قریب آرہا ہے کرائے  کے ترجمانوں کو اپنی نوکریاں جاتی نظر آرہی ہیں۔ا نہوںنے کہاکہ لاہور نے ثابت کردیا مریم نواز ان کی ہر دلعزیز لیڈر ہیں۔ملکی اور غیر ملکی میڈیا مریم نواز کو کراڈ پلر قراردے چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ جس دن مریم نواز پارلیمنٹ پہنچی سب مہرے،لوٹے اور چابی والے کھلونے پارلیمنٹ سے کِک آئوٹ ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…