اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں، تین وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے،شیخ رشید احمد کو من پسند وزارت مل گئی ،اعجاز شاہ اور اعظم سواتی کی وزارت بھی تبدیل کر دی گئی ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ، وزارت ریلوے اور وزارت نار کوٹکس کنٹرول کے وزراء تبدیل کر دئیے۔ کابینہ میں رد و بدل کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیاجبکہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ وفاقی وزیر انسداد منشیات ہوں گے ،اعظم سواتی کو وزارت ریلوے کا قلمبندان سونپ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال حال پر مشاورت کی وزیراعظم نے کابینہ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر بھی حکومتی اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیاجبکہ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ وفاقی وزیر بن گئے اور انہیں ایک بار پھر وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے ،ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو 6 ماہ کی مدت کے لیے وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد چاروں وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔