اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مریم نواز کو کھانا کھلانا ” بٹ کڑاہی “ کو مہنگا پڑ گیا ، لینے کے دینے پڑ گئے ‎

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) گوالمنڈی پولیس نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لکشمی چوک بٹ کڑاہی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بتایاگیا ہے کہ مریم نواز نے 13دسمبرکے جلسے کے حوالے سے نکالی گئی عوامی رابطہ مہم کے دوران پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ لکشمی چوک میں بٹ کڑاہی سے کھانا کھایا تھا جس پر گوالمنڈی پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر

بٹ کڑاہی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سمیت200 ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نوازکے خلاف گزشتہ روز ریلی نکالنے پر تھانہ لوہاری گیٹ، گوالمنڈی، مزنگ اوراچھرہ میں مقدمات درج ہیں۔مقدمے میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی، اشتعال انگیزتقاریراور دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرہوٹل مالکان کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا جنہوں نے مریم نوازاوردیگرلیگی رہنماؤں کو کھانا فراہم کیا تھا۔پولیس نے کورونا ایس  او پیز کی خلاف ورزی ، روڈ بلاک، اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات کے تحت  مقدمہ درج کیا۔لاہوری گیٹ تھانے مین مقدمہ پٹواری ملک مبشر کی درخواست پر درج کیا گیا۔  مقدمے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے عبدالرحمان کو بھی نامزدکیا گیا ہے۔لیگی رہنما  کامران کاشف گجر محمد طارق اور محمد جاوید کو نامزد کیا گیا ہے۔ مزنگ تھانے میں مقدمہ مریم نواز  لیگی رہنما سمیت دو سو سے زائد کارکنوں کے خلاف درج ہے۔  پولیس نے مقدمہ پٹواری شاہ نواز کی درخواست پر در ج کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…