بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نواب اسلم رئیسانی نے اسمبلی رکنیت سے استعفٰی دیدیا 

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسمبلی رکنیت سے  مستعفی ہونے سے  متعلق خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی خبر درست ہے، ہم پاکستان جمہوری تحریک کی سویلین بالادستی کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں اور عوام سے گزارش کرتے ہیں موومنٹ کے

جلوس جلسوں میں بھرپور شرکت کریں تحریک کو کامیاب بنائیں۔ دوسری جانب پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کی جانب سے 31دسمبر تک استعفے جمع کرانے کے بعد بلوچستان سے بھی استعفوں کاسلسلہ شروع ہوگیا اب تک اراکین اسمبلی کی جانب سے استعفے پیش  کر  دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان جمہوری تحریک کے سربراہی اجلاس میں 31دسمبرتک پارلیمانی ممبران کی جانب سے استعفے جمع کرانے کے فیصلے کے بعد دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان سے بھی استعفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا گزشتہ روز آزاد رکن صوبائی اسمبلی وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور پی ڈی ایم کے فیصلے کی حمایت کی جس کے بعد جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی مکی شام لعل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی و پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو نے استعفے دینے کا اعلان کیا رکن صوبائی اسمبلی مکی شام لعل جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے اقلیتی نشست پر اسمبلی ممبر منتخب کئے گئے تھے انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ عوام کے کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ استعفے کا اعلان کرتا ہے اس سلسلے میں انہوں نے اپنااستعفیٰ صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کو ارسال کردیاہے دوسرے جانب پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین ورکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے بھی اپنا استعفیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سربراہ سردار اختر مینگل کو ارسال کیا انہوں نے کہا کہ میں پارٹی فیصلے کے مطابق جلی،گیس،ادویات،آٹا،چینی،دالیں،پٹرول،پھل،سبزیاں مہنگا کرنے پر ملک میں بے روزگار ی بڑھانے پر ملک میں لاقانونیت بڑھانے پر میڈیا پر پابندیاں لگانے پراپوزیشن کے حلقوں پر مداخلت کرنے پر علماء کی تذلیل کرنے پر ،غریب کو غریب تر کرنے میں اور میر جماعت کی اعلیٰ قیادت یہ سمجھے ہیں کہ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے اور کرپٹ ہے اب یہ اس ملک اور قوم پر بوجھ ہے اب اس کو جانا چاہیے اس حالات کی پیش نظر میں اپنی صوبائی اسمبلی کی سیٹ حلقہ نمبر پی بی 29سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں میر جینا مرنا بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ ہے میں اپنی قیادت کے ہرفیصلے کا پابند ہوں ہر قدم پر پارٹی کے قائد کے ساتھ تھا اور رہوں گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…