جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے تمام اراکین پارلیمنٹ نے استعفےجمع کروا دیے‎

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آئن لائن )پاکستا ن ڈیمو کریٹ موومنٹ تیزی کیساتھ فائنل رائونڈ کی طرف بڑھنے لگی ۔ تمام پارٹیز اراکین اسمبلی کو 31دسمبر تک استعفے جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کے بعد جے یو آئے (ف ) رہنمائوں نے اپنے استعفے جمع کرادیے ہیں ۔ جے یو آئی ف کے ارکان اسمبلی و سینٹ نے

مولانا فضل الرحمان کواپنے استعفے جمع کرا دیے ہیں ۔  دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کا اجلاس ختم ہو کا ہے ، اجلاس میںنواز شریف نے ارکان اسمبلی کا ہدایات کی تھیں کہ وہ اپنے استعفے مولانا کے پاس جمع کروا دیں ۔ تاہم اس حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ابھی تک 36ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اپنی قیادت کیساتھ کھڑی ہے جیسے ہی حتمی فیصلہ ہو گا تما ارکان اسمبلی اپنے استعفے پارلیمنٹ میں جمع کروا دیںگے ۔دریں اثنا مسلم لیگ ( ن) کے ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوانے شروع کر دیئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نے تا حال باضابطہ طور پر استعفے طلب نہیں کیئے تاہم پارٹی کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پارٹی سے وفاداری نبھانے والے چند اراکین اسمبلی نے اجتماعی استعفوں سے قبل ہی انفرادی طورپر اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا نے شروع کر دیئے ہیں۔ پارٹی قیادت کو استعفے بھجوانے والوں میں لاہور سے رکن اسمبلی افضل کھوکھر ، سیف اللہ کھوکھر ،سرگودھا سے حامد حمید ،رانا منور غوث اور بصیر پور سے افتخار چھچھر نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرا دیئے ہیں ۔پارٹی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ پارٹی کی جانب سے استعفے طلب نہیں کیئے گئے لیکن چند اراکین اسمبلی نے پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے استعفے جمع کرائے ہیں جن کی ہم قدر کرتے ہیں ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…