بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ڈی ایم کو وزیر اعظم کے استعفے سے اپنے استعفوں تک کا سفر مبارک ہو،ملتان میں جس کی موت ہوئی لاہور میں اس بیانیہ کا جنازہ نکلے گا،اپوزیشن کو اہم پیغام

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این ائی) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مدینالاولیا میں پی ڈی ایم کو منہ کی کھانا پڑی اب داتا کی نگری میں رسوائی انکا مقدر بنے گی، پی ڈی ایم کے ملک میں سیاسی گندگی پھیلا رہی ہے،(ن) لیگ کے سارے سیاسی یتم لاہور میں سرکس لگانے کیلئے اکٹھے ہیں، کنیزوں کے جھرمٹ میں راجکماری جتنی مرضی دھمکیاں

دیں حکومت کہیں نہیں جا رہی۔ ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کی کھوکھلی تحریک کی موت ہوئی اب لاہور میں ان کے بیانیہ کا جنازہ نکلے گا۔دونوں جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو لڑوایا،آج اقتدار میں آنے کے لئے پھر اکھٹے ہوگئے ہیں۔اپنی سیاسی خفت مٹانے کیلئے راجکماری صاحبہ اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفی دینے کا شوق وہی پورا کریں گے جو پارلیمنٹ سے باہر ہیں۔ مریم بی بی کو تو پارلیمنٹ کی سیڑھیوں تک جانا بھی نصیب نہیں ہوا اور مولانا کا پہلی دفعہ سرکاری حلوے کے بغیر گزارا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کے چچا محترم کا بیانیہ انکے بیانیہ سے مختلف ہے۔ آپ پہلے اپنے گھر کے افراد کا بیانیہ میں تو اتفاق پیدا کر یں پھر احتجاج کریں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ جو لوگ مینار پاکستان کو بھرنے کا دعوی کر رہے ہیں انہوں نے نسل در نسل کرپشن کے پیسے سے اپناپیٹ بھرا۔ عوام کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ مینار پاکستان جدو جہد آزادی اور شہیدوں کے لہو کا امین ہے یہاں اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں، این سی او سی کے ہدایات اور قانون کے تحت اجتماعات پر پابندی ہے۔ 300سے زائد افراد کے اجتماع پر قانون حرکت میں آئے گا۔ حکومت نے قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کی اور ایف آئی آر

بھی درج کروائی گئی۔ صحاففی کے سوال کا ضواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آئین اور قانون کے تا بعدا ر ہیں۔ راجکماری صاحبہ کو پریشانی ہے کہ جس قانون کو وہ اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے رہے عمران خان نے اس کو آزاد کروایا۔ مریم کے والد نے تین دفعہ وزیر اعظم رہنے کے باوجود اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ مریم کو والد کی تیماداری کیلئے

ضمانت دی گئی وہ سڑکوں پر دندناتے ہوئے اداروں پر حملہ آور ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ پنجاب میں کرونا کے پھیلا کا گراف مسلسل اوپر جا رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں کرونا کی صورتحال کا تفصلی جائزہ لیا گیا۔ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پنجاب کی جانب سے سزا کی تجویز این سی او سی کے سامنے رکھی جائے

گی۔ ہم کرونا ایمرجنسی سے گزر رہے ہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کو سخت کرروائی کی ہدایت کی ہے۔ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور میڈیا کو آگاہ رکھنے کیلئے حکومت نے سچوئیشن روم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مکمل لاک ڈان کی حمایت میں نہیں لیکن اگر کرونا کیسز اسی طرح بڑھتے رہے تو حکومت

کے پاس کوئی اور آپشن نہیں بچے گا۔ ایک طرف حکومت عوا م کو کرونا سے بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے اور دوسری طرف نادان اپوزیشن کے بے روزگار سیاستدان ملک میں کرونا پھیلانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جماعت سندھ میں مکمل لاک ڈان کی طرف جا رہی ہے جبکہ پنجاب میں کھلے عام جلسوں کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…