ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑی سزا سنا دی

7  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج نوکری سے برطرف کردیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم پی اے کے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے دفاع میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج

محمد جہانگیر اعوان کو نوکری سے برطرف کردیا۔ انکوائری کے بعد جج کی برطرفی کا حکم چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دیا، اس حوالے سے رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر اعوان کا ریڈزون میں پیٹرول پمپ پر شہری کے ساتھ جھگڑاہوا تھا، ان کے خلاف مختلف الزامات کی بنا پر انکوائری پہلے سے زیر التواء تھی، جہانگیراعوان ریڈزون واقعہ میں مس کنڈکٹ کے مرتکب قرارپائے۔واضح رہے ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کے مابین گاڑی کی آگے بڑھانے کے معاملے پر تلخی کلامی ہوئی جس کے بعد چوہدری خرم نے جج جہانگیر اعوان کو تھپڑ ماردیا۔ ہاتھا پائی شروع ہونے کے بعد جہانگیر اعوان نے اپنی گاڑی سے پستول نکال کر ہوائی فائر کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…