لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کے شدید مالی بحران کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کے 10 اضلاع میں 100 سرکاری سکولوں کو ماڈل سکولز کا درجہ دینے کے لئے منصوبہ سست روی کا شکار ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور کے 10 سرکاری سکولوں سمیت صوبے کے 10 اضلاع کے 100 سرکاری سکولوں کو ماڈل سکول بنانے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔
جس کے تحت پنجاب حکومت نے ہر سکول کو 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے تھے۔ لیکن مالی بحران کی وجہ سے مذکورہ فنڈز جاری نہ ہوسکے اور لاہور کے 10 سکولوں کو 55 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جو ناکافی ہونے کی وجہ سے غیر موثر ہوکر رہ گئے یہاں تک کے سکول سربراہان کے بینک اکائونٹس بھی اسی سلسلے میں فعال نہ کئے جاسکے۔