بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ڈاکٹر ماہا علی کیس ، نامزد ملزم جنید اور وقاص کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے گزری میں ڈاکٹر ماہا علی خودکشی کیس میں وجہ خودکشی بننے کے مقدمے میں سندھ ہائی کورٹ نے ملزم جنید خان اور دیگر کی ضمانتیں کنفرم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عمر سیال نے آج گزشتہ سماعت پر

محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، کیس میں ملزم جنید خان کی طرف سے عامر منصوب ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق ہائی کورٹ نے ڈاکٹر ماہا علی کی خودکشی کی وجہ بننے کے مقدمے کی تفتیش میں دوہرا رویہ معیار اپنانے پر پولیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر شرافت علی کی سخت سرزنش کی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اسی مقدمے کے ایک مرکزی ملزم کو کس طرح کیس سے نکال دیا گیا؟ مرکزی ملزم کو کیس سے نکالنے کے بعد تین ماہ گزر گئے ہیں مگر استغاثہ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کیوں نہیں کی؟ہائی کورٹ نے تفتیشی افسر سے یہ بھی استفسار کیا کہ ملزم جنید خان پر دفعہ 337 جے کس قانون کے تحت لاگو کی گئی؟ ملزم جنید خان اور دیگر کے خلاف پولیس کے پاس کیا شواہد ہیں۔؟عدالت کے استفسار پر تفتیشی افسر سب انسپکٹر شرافت علی نے نفی میں سر ہلایا اور سال 2018 کے ایک واقعہ کے ثبوت کے طور پر تفتیشی افسر نے ایک یو ایس بی عدالت کو دکھائی، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا ایک یو ایس بی کی بنیاد پر ملزم کو سزا دے دی جائے؟واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا نے دو ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی، جبکہ ڈاکٹر ماہا کے والد کی دائر درخواست میں بیٹی کے دوست، ایک اسپتال کے ڈینٹسٹ اور ڈاکٹر کو نامزد کیا ہے اور ان افراد پر ماہا کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…