جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اگر کوئی جرنیل اس حکومت کی حفاظت کرتا ہے تو قوم کا گلہ بنتا ہے،اس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، کشمیر بارے بھی مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر ہندوستان کے قبضے کو قانونی قرار دے دیا ہے،بھارت پورے خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے آج نااہل حکمرانوں نے اسے اس خطے میں بالادستی قائم کرنے کا موقع فراہم کیاہے وہ سرائے نورنگ میں سابق ممبر

قومی اسمبلی شیخ الحدیث مولانا امان اللہ خان مرحوم کی یاد میں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرصوبائی امیرسینیٹر مولانا عطاء الرحمان، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش، صوبائی نائب امیر قاری گل عظیم، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان، جے یو آئی فاٹا کے امیر و ایم این اے مفتی عبدالشکور، مولانا مفتی محمد قاسم،مولانا اشرف علی، ایم پی ایز انور حیات خان و ظفر اعظم، رحمت سلام خٹک اور مقامی قائدین کے ساتھ ساتھ بنوں، ٹانک، ہنگو اور دیگر جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا امان اللہ خان مرحوم نے پوری زندگی ایک نصب العین کے تحت گزاری اور زندگی بھر دین اسلام کی خدمت کی، انہوں نے اپنے اکابرین کے میراث کی حفاظت کی اور ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بات اسرائیل کو تسلیم کرنے کی نہیں بلکہ دنیا پر اسرائیل کی بالادستی لانے کی راہ ہموار کی جارہی ہے کہاں ہیں اسلامی دنیا کے وہ حکمران جو اپنی قوموں کی آزادی کے لئے ڈٹ جایا کرتے تھے اور خون کا نذرانہ تک پیش کرنے سے نہیں کتراتے تھے آج مسلم دنیا کے حکمران عالمی قوتوں کے سامنے سر نگوں ہیں اسرائیل کے معاملے پر جے یو آئی قوم کی آواز بنے گی اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا نالائق

حکمران کسی نے نہیں دیکھا جسے قوم آج بھگت رہی ہے ایسا حکمران ملا ہے جسے کی پہلی اولاد بھی ناجائز تھی اور اسے ملنے والی پہلی حکومت بھی ناجائز ہے قوم کی غیرت کا تقاضا ہے کہ ہمارے اوپر ایسے حکمران مسلط نہ رہیں اور نہ انہیں برداشت کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں اور سیاسی کارکنوں پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں

انہیں تھانوں میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ بند کیا جارہا ہے لیکن اب حکمرانوں کاکوئی حربہ کامیاب نہیں ہوگا ملتان میں کارکنوں کو گرفتار کیا گیالیکن وہ انہیں تھام نہ سکے اور جلسہ شروع ہونے سے پہلی انہیں چھوڑ دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ جلیں تحریک کو روک سکتی ہیں نہ حکمرانوں کا جبر، یہ تحریک نااہل حکومت کے دھڑن تختے تک چلتی رہے گی موجودہ حکمران

ناجائز،بدکردار، بد اخلاق اور نالائق ہیں، انہوں نے معیشت تباہ کردی ہے ملک کی مجموعی قومی پیداوار کے اشاریئے صفر سے نیچے ہیں اور تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک مشکل میں مبتلا ہے اور ایسے حالات میں اگر کوئی جرنیل اس حکومت کی حفاظت کرتا ہے تو قوم کا گلہ بنتا ہے اور یہ گلہ جائز ہے اس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے آپ ہی دھاندلی

اور اس نااہل حکومت کے لانے کے ذمہ دار ہیں اور اسے مزید سپورٹ کرکے غلطی کررہے ہیں جب ہم چاہتے ہیں کہ دفاع طاقتور ہو، فوج مضبوط ہو تو وہ ہمیں کیوں کمزور دیکھنا چاہتے ہیں، آئین کے تحت ہر ادارہ اپنا کردار ادا کرے اور دیگر اداروں کے کام اور معاملات میں مداخلت نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ سابقہ جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گا اور یہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…