جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کہاں کا غصہ کہاں نکال دیا، سنگدل باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2020 |

پتوکی (آن لائن) لاہو رملتان روڈ پر جمبر کے قریب بی ایس لنک کینال پر سنگدل باپ محمد ابراھیم نے بیوی سے لڑائی جھگڑے کے بعد تنگ آکر اپنے پانچ معصوم بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔ دو بچوں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی لے جایا گیا۔ جہاں ان کو مو ت واقع ہو گئی۔

باقی تین بچوں کی تلاش جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شارون نیازی، ڈی ایس پی پتوکی اکرام خاں تحصیل دار پتوکی مجاہدضیا ء موقع پر موجود تھے۔ تفصیلات کے مطا بق اٹاری ورک شرق پور کا رہائشی رکشہ ڈرائیور محمد ابراھیم ولد جبا ر جس کی عمر چالیس سال ہے اس وقت عارضی طور سند ر کے قریب گاؤں سلطا ن کے میں رہا ئش پذیر ہے کہ گزشتہ رات اپنی بیو ی سے جھگڑا ہو گیا۔ گھر یلو جھگڑے سے تنگ آکر ظالم باپ نے اپنے پانچ بچوں نازیہ پروین عمر دس سال، محمد زین عمر آٹھ سال، نتاشہ عمر چھ سال، نفیسہ عمر پانچ پانچ سال، محمد احمد عمر دو سال ہیں کو رکشہ پر بیٹھا کر ٹھینگ مو ڑ کے لیے روانہ ہو ااور جب بی ایس لنک لاہور ملتان روڈ جمبر کے قریب پہنچا تو ذہن میں شیطان غالب ہو گیا اور وہ اپنے بچوں کو ایک کلو میٹر آگے چکو کی گاؤں کے قریب لے گیا اور پانچوں بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو 1122کی طر ف سے دو بچوں نفیسہ اور محمد احمد کو باہر نکال لیا اور فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی لے جایا گیا جہاں دونو ں بچوں کی مو ت واقع ہو گئی۔باقی تینوں بچوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے ظالم باپ محمد ابراھیم کو گرفتار کر لیا۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…