میانوالی(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا ضلع میانوالی ،این اے 95 کے سرکاری سکولوں کا دورہ،سکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سرکاری سکولوں میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی
کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ضلع میانوالی اور بلخصوص حلقہ این اے 95جوکہ وزیر اعظم کا اپنا آبائی حلقہ ہے کے سرکاری سکولوں کا دورہ کیا جن کے ہمراہ محکمہ تعلیم۔محکمہ بلڈنگ کے افسران موجود تھے ۔انہوں نے محکمہ کے افسران کو سکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے اور کام کے معیار کو چیک کرنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن پڑھا لکھا پاکستان اور تعلیم کو عام کرنا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے ضلع میانوالی میں کروڑوں روپے فنڈز سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلع کو دی ہیں تاکہ ہمارا ضلع میانوالی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے، جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ انکے دورے کے دوران سکولوں کے اساتذہ اور استانیوں کو چھٹیاں ہونے کے باوجود صبح 8بجے سے شام 4بجے پابند کیا گیا اور خاص طور پر خواتین ٹیچرز کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا اور انکو پریشانی کا سامنا رہا ہے۔