جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

بدعنوانی میں کون سا ادارہ سب سے آگے؟ ٹاپ 10 محکموں کے نام سامنے آ گئے

datetime 3  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوانی میں ملوث ٹاپ ٹین محکموں کی رپورٹ تیار کرلی، ریونیو کا ادارہ کرپشن کی 12ہزار582شکایات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوانی کی

شکایات پر رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ریونیو کرپشن کی 12ہزار582شکایات کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ محکمہ پنجاب پولیس10ہزار334 شکایات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے خلاف 4ہزار862 شکایات رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت 2ہزار 106شکایات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔محکمہ آبپاشی 1920 اور اسکولز ایجوکیشن کے خلاف 1885 شکایات موصول ہوئیں۔ پبلک ہیلتھ ڈیولپمنٹ882شکایات کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا، محکمہ کمیونی کیشن اینڈ ورکس کے افسران کے خلاف 903 شکایات رپورٹ ہوئیں۔پنجاب ہائی وے کے خلاف 632 اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف 519 شکایات سامنے آئیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق یہ رپورٹ 13 ماہ میں موصول ہونے والی شکایات پر تیار کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…