کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم الائنس کے مرکزی صدر زاہد اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مسائل کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے، پارلیمانی نظام نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، عوام کے ٹیکسوں کا پیشہ حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ
ہورہا ہے، پارلیمانی نظام ختم کرکے صدارتی نظام نافذ کیا جائے۔ سیاسی و سماجی رہنمائوں کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے زاہد اعوان نے کہا کہ ملک کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں، ملک میں امیر مزید امیراور غریب اور غریب ہورہا ہے، ملک میں رائج کرپٹ اور فرسودہ نظام نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،پارلیمانی نظام ناکام ہوچکاہے اور اس نظام نے عوام کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔سپریم کورٹ کی نگرانی میں ریفرنڈم کرواکر ملک میں نظام تبدیل کیا جائے،عوام کے ٹیکسوں کا پیشہ حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ ہورہا ہے اور عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں۔ملک میں صدارتی نظام نافذ کرکے عوام کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔