ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بختاوربھٹو کی شال پر کتے کی تصویرکیوں بنائی گئی تھی؟ حیران کن انکشافات

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بختاور بھٹو زرداری نے منگنی کے موقع پر ندا ازویر کی جانب سے تیار کردہ خصوصی لباس پہنا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق منگنی کے موقع پر بختاور بھٹو نے جو چادر اوڑھ رکھی تھی وہ بھی ندا ازویر کی جانب سے تیار کی گئی تھی، مذکورہ چادر پر ہاتھ

کی کڑھائی سے مغل طرز کی نقش و نگاری کی گئی تھی۔تیار کی گئی خصوصی چادر کے ایک پلّو پر بختاور بھٹو کا ماضی نقش کیا گیا تھا، جس میں ان کے والدین کی شادی کا دن، بختاور کا بہن و بھائیوں کے ساتھ کھیلنا اور ان کی نانی کی تصویر سمیت بختاور کا بچپن نقش کیا گیا تھا۔چادر کے دوسرے پلّو پر نقش و نگار کے ذریعے بختاور بھٹو کی موجودہ زندگی اور ان کے مستقبل کی کہانی بیان کی گئی تھی کہ وہ اپنے منگیتر سے کیسے ملیں، انہوں نے بختاور بھٹو کو کیسے پرپوز کیا، ان کا گھر، ان کا باغ اور ان کے پالتو کتے بھی دوسرے حصے میں نقش کیے گئے تھے۔بختاور کی شال کے درمیانی حصے میں سورج اور آسمان نقش کیے گئے تھے اور چادر پر ہاتھ کی کڑاہی سے نقش بنائے گئے تھے۔دریں اثنا سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے حال ہی میں ہونے والی اپنی منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کے رشتے میں بندھنے والی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھا ہے۔ فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن

انسٹا گرام اکائونٹ پربختاور بھٹو زرداری کی جانب سے تقریبا 30 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے والد آصفعلی زرداری کا ہاتھ تھامے گھر سے باہر گارڈن میں آرہی ہیں جہاں ان کے ہمسفر محمود چوہدری ان کا انتظار کررہے ہیں جبکہ گارڈن کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ب

ختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی ویڈیو میں ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو بھی ان کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔انسٹا پر شیئر کی گئی بختاور کی یہ سلو موشن ویڈیو خوب وائرل ہو چکی ہے۔ویڈیو میں مناظر کے ساتھ خوبصورت گیت بھی سنائی دے رہا ہے جو کہ لگ رہا ہے کہ خاص بختاور بھٹو زرداری کی

منگنی کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے منگیتر محمود چوہدری نہایت کوش نظر آ رہے ہیں۔ جہاں بختاور بھٹو زرداری منگنی کے بعد اپنے فالوورس کے ساتھ تصویریں شیئر کر رہی ہیں وہیں ان کے منگیتر محمود چوہدری بھی بختاور کے ساتھ

محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹا گرام پر منگنی سے متعلق تصوریں شیئر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی گزشتہ جمعے کو بلاول ہاس کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔ بختاور نے اپنی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر خود دی تھی۔ اور منگنی کے روز انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا تعارف کراتے ہوئے کہا تھا یہ ہیں اصل محمود چوہدری۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…