جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے  مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز بنانے والے عالمی گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا ، ملزم سے سینکڑوں ویڈیو ز سمیت کیا کچھ برآمد کر لیا ؟ 

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے )گوجرانوالہ سائبر کرائم ونگ نے نارووال سے مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز بنانے والے عالمی گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

ملزم سے متعلق معلومات برازیل کی حکومت نے شیئر کی تھیں۔ انٹرپول کے ذریعے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے چھ سو سے زائد ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کا لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوائی گئی ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ ملزم چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گروہ سے رابطے میں تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیاگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…