چوہدری نثار کی اڑھائی سال بعد شہبازشریف سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات

1  دسمبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جاتی امرا پہنچ گئے، چوہدری نثار نے شہبازشریف سے ملاقات کی، جس میں والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کیوالدہ کی وفات پر سیاسی و سماجی رہنماں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بھی اظہار تعزیت کیلئے جاتی امرا پہنچ گئے ہیں۔ چوہدری نثار نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شہبازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ بتایا گیا ہے جب چوہدری نثار علی خان جاتی امرا پہنچے تو مریم نواز ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسے کیلئے جاچکی تھیں اور دونوں رہنمائوں کے مابین ڈھائی سال بعد ہونیوالی ملاقات کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے پر محیط تھا ۔ بعض لوگوں نے کہا کہ شاید چوہدری نثار اس وقت جاتی امرا آئے جب مریم نواز چلی گئی تھیں، لیکن ہوسکتا ہے کہ یہ اتفاق ہو کہ چوہدری نثار شہبازشریف اور مریم نواز دونوں سے تعزیت کرنا چاہتے ہوں لیکن چوہدری نثار کے تاخیر سے پہنچنے پر مریم نواز جاچکی تھیں۔ یاد رہے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی والدہ کی رسم قل ادا کی گئی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوںاور دیگر اعلی شخصیات نے شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…