سردیوں کے شدت پکڑتے ہی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ طویل ہونے لگا ، گیس غائب ہونے سے علاقہ مکینوں نے لکڑیوں کا استعمال شروع کردیں

1  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت سے ملحقہ علاقے سوہان محمد ٹائون میں گیس لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے، اکثریتی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے کمپریسر کا استعمال بڑھ گیا ہے،علیٰ الصبح سے لیکر رات گئے تک گیس غائب ہونے سے مکینوں نے ایل پی جی ا سلینڈر ور لکڑیوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔وفاقی دارلحکومت میں

شہریوں کو بلاتعطل گیس فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں ایس این جی پی ایل حکام نے دارلحکومت کے پوش سیکٹروں کو گیس فراہمی پر اپنی توجہ مرکوز کر لی ہے جس کی وجہ سے شہر سے ملحقہ مختلف ٹائونز میں گیس پریشر میں شدید کمی واقع ہوئی ہے موسم سرما کے آغاز سے ہی سے محمد ٹائون سوہان سمیت ملحقہ کی وسیع آبادی گیس لوڈشڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے پورے دن گیس غائب ہونے کے بعد رات کے تقریباً 2بجے سے لیکر صبح 6بجے تک گیس مووجود ہوتی ہے اور اس کے بعد دوبارہ غائب ہوجاتی ہے گیس لوڈشیڈنگ سے تنگ اہلیان علاقہ کی اکثریت نے گیس کے حصول کیلئے کمپریسر کا استعمال بھی شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے کمپریسر استعمال نہ کرنے والے صارفین رہی سہی گیس سے بھی محروم ہوگئے ہیں ایس این جی پی ایل حکام کے مطابق مین گیس پائپ لائن پر راولپنڈی کا وسیع علاقہ بھی موجود ہے جس کی وجہ سے سوہان سمیت ملحقہ علاقوں تک گیس پریشر نہیں پہنچتا ہے حکام کے مطابق جب تک علاقے کیلئے علیحدہ گیس پائپ لائن منظور نہیں کی جاتی ہے اس وقت تک گیس پریشر میں شدید کمی کا مسئلہ سردیوں میں موجود رہے گا اہلیان علاقہ نے ایس این جی پی ایل حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ محمد ی ٹائون سوہان سمیت ملحقہ آبادیوں کو موسم سرما میں گیس فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…