سیالکوٹ(این این آئی)بارات پر ہزاروں امریکی ڈالرز لٹا دئیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے علاقہ بیگووالہ میں میواتی قبیلے سے تعلق رکھنے والے عبدل خان کے بیٹے پاکستانی نژاد امریکی نیشنلٹی ہولڈر امتیاز احمد کی شادی پر دولہا کے بھائیوں و عزیز و اقارب نے دولہا کی شادی کے موقع
پر ہزاروں امریکی ڈالرز لٹا دئیے ۔ بارات گھر سے چلی تو دولہا کے بھائی یونس اور اس کے کزنز نے اہل علاقہ پر امریکی ڈالرز کی بارش کردی اور جب یہ بارات سمبڑیال سے لاھور پہنچی تو شادی ہال کی چھت سے ڈالرز دوبارہ لٹانے شروع کر دئیے گئے کی جن کو لوگوں کی کثیر تعداد لوٹتے ہوئے دکھائی دی۔