جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

ساری مخلوق اللہ کا کنبہ اور خاندان ہے، اس کنبے کا خیال رکھنے والا اللہ کا محبوب ہو جاتا ہے،آپ بھی اس صف میں شامل ہو سکتے ہیں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ سات روپے لگا کر 70 روپے اور70 روپے سے 700 گنا رقم کمانے کاکاروبار ریڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر،کر سکتے ہیں لیکن آپ پہلے یہ جان لیں ریڈ فاؤنڈیشن کیا ہے اور یہ کرتی کیا ہے؟ ریڈ فاؤنڈیشن تعلیمی ادارے چلاتی ہے‘فاؤنڈیشن نے 1994ء میں 25 ہزار روپے‘ ایک استاد اور 25طالب علموں سے آزاد کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں پہلے سکول کی بنیاد رکھی، آج

26 برس بعد ریڈ فاؤنڈیشن کے 390 سکول ہیں، ان میں ایک لاکھ بارہ ہزار طالب علم پڑھتے ہیں اور یہ ادارہ بارہ ہزار یتیم بچوں کو مفت تعلیم، یونیفارم اور کتابیں بھی دیتا ہے، فاؤنڈیشن صرف یتیم بچوں کے پراجیکٹ پر سال میں 30 کروڑ روپے خرچ کرتی ہے، آپ یہ جان کر حیران ہوں گے یہ تمام تعلیمی ادارے آپ جیسے مخیر حضرات نے بنوائے، یتیم بچوں کی کفالت بھی آپ جیسے لوگ کر رہے ہیں‘ مجھے چند دن قبل آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں فاؤنڈیشن کے چار تعلیمی ادارے دیکھنے اور ان کے طالب علموں سے ملنے کا موقع لا‘ آپ یقین کریں میرے اندر ایک نیا جذبہ پیدا ہو گیا، میں نے اس وزٹ کے دوران کیا دیکھا، آپ بھی میرے ساتھ جانئے، آپ کو اس وزٹ کے دوران 700 گنا منافع کا راز معلوم ہو جائے گا۔آپ نے ریڈ فاؤنڈیشن کے چار ادارے دیکھے‘ یہ صرف چار ادارے نہیں ہیں‘ فاؤنڈیشن ایسے 390 ادارے چلا رہی ہے اور یہ ادارے کس نے قائم کیے‘ یہ ان لوگوں کی مدد سے قائم ہوئے جنہیں اللہ نے دنیا میں خوش حالی اور رزق سے نواز رکھا ہے‘ خوش حال ہونا ہم سب کی خواہش ہے‘ میں نے لاکھوں خوش حال لوگوں کی زندگیوں پر ریسرچ کی‘ خوش حال لوگوں کی مشترکہ عادتوں کو جمع کیا‘ ایک مشترکہ عادت جو ان لوگوں کی دولت کو سات سے سات سو گنا تک اضافے کا ذریعہ بنی وہ تھی اپنی دولت کو ضرورت مند انسانوں پر خرچ کرنا‘ ناظرین اس عادت نے کئی غریب لوگوں کو

لاکھ پتی بنایا اور لاکھ پتی لوگوں کو کروڑ پتی اور کروڑ پتی لوگوں کو ارب پتی، یہ ساری مخلوق اللہ کا کنبہ اور خاندان ہے‘ اللہ کے اس کنبے کا خیال رکھنے والا اللہ کا محبوب ہو جاتا ہے‘ ریڈ فاؤنڈیشن نے ہم لوگوں کوایک زبردست پلیٹ فارم مہیا کیا ہے‘ ریڈ فاؤنڈیشن سالانہ تیس کروڑ روپے کی رقم سے بارہ ہزار یتیم بچوں کی تعلیمی کفالت کرتی ہے‘ میں خود ریڈ فاؤنڈیشن کا ایک کارکن

ہوں‘ میں نے آج فاؤنڈیشن کے سکولز وزٹ کیے‘ یتیم بچوں سے ملا‘ ان کے گھروں میں گیا‘ میں خوش قسمت ہوں کہ اس عظیم منصوبے کا حصہ ہوں‘ تیس کروڑ روپے کے اس منصوبے میں آپ بھی اپنا حصہ ڈال کر سات سے سات سو گنا تک منافع حاصل کر سکتے ہیں‘ یہ قرض حسنہ ہے جو آپ اپنے رب کو دیتے ہیں اور اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ اسے سات سے سات سو گنا تک بڑھا کر آپ کو

لوٹائے گا‘ ریڈ فاؤنڈیشن کے اس عظیم منصوبے کا ایک شیئر صرف دس ہزار روپے سالانہ سے شروع ہوتا ہے‘ آپ ایک یا ایک سے زیادہ شیئر لے سکتے ہیں‘ یہ صدقہ بھی ہے اور سرمایہ کاری بھی‘ اللہ کے لیے قرض بھی اور ایک غیبی قرض بھی،ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں آپ

دس ہزار روپے سالانہ یتیم بچوں کے اس منصوبے میں لگا کر اپنے پیارے نبی سے محبت کا اظہار کریں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت اور اس کے ساتھ والی انگلی کو ملایا اور فرمایا‘ یتیم کی کفالت کرنے والا قیامت کے دن میرے ساتھ ایسے ہوگا جیسے یہ دو انگلیاں۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…