جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

میر ظفراللہ جمالی زندہ ہیں‘ صدر عارف علوی نے غلط ٹویٹ پر معافی مانگ لی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خا ن جمالی کے انتقال کی جھوٹی خبر چلا دی ، وفاقی و صوبائی وزراء کی جانب سے بھی صدر کے ٹویٹ کے بعد بغیر تصدیق کے تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ، بعدازاں جب غلطی کا پتا چلا تو ڈاکٹر عارف علوی نے فوراً اپنا ٹویٹ ہٹا دیا ، میر ظفر خان جمالی کے اہلخانہ سے بھی معذرت کرلی ۔صدر مملکت نے کہا

ان کے بیٹے سے بات ہوئی ہے میر ظفراللہ جمالی ابھی حیات ہیں اللہ انہیں صحت دے اسد عمر، فواد چودھری، فردوس عاشق اعوان اور فیصل جاوید بھی دوڑ میں پیچھے نہ پڑے سب نے تصدیق کے بغیر ہی تعزیتی ٹویٹس داغ دییموقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فواد چودھری نے بھی اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا اہم عہدوں پر موجود وزرا کے تصدیق کے بنا بیانات لمحہ فکریہ بن گئے کہا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اپنا ٹوئٹ ہٹادیا ہے، میر ظفراللہ خان جمالی کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔صدر مملکت عارف علوی نے ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر تعزیتی بیان جاری کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے حذف کردیا۔بعد ازاں نئی ٹوئٹ میں صدر مملکت نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کی وضاحت کی اور کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اپنا ٹوئٹ ہٹادیا ہے، میر ظفراللہ خان جمالی کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔صدر مملکت نے کہا کہ میں نے عمرجمالی سے بات کی جنھوں نے بتایا کہ ظفراللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں، اللہ تعالیٰ میر ظفراللہ جمالی کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…