سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جاتی امرا پہنچ گئے

30  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جاتی امرا پہنچ گئے، چوہدری نثار نے شہبازشریف سے ملاقات کی، جس میں والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کی

والدہ کی وفات پر سیاسی و سماجی رہنماں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بھی اظہار تعزیت کیلئے جاتی امرا پہنچ گئے ہیں۔ چوہدری نثار نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شہبازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ بتایا گیا ہے جب چوہدری نثار علی خان جاتی امرا پہنچے تو مریم نواز ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسے کیلئے جاچکی تھیں۔جس پر بعض لوگوں نے کہا کہ شاید چوہدری نثار اس وقت جاتی امرا آئے جب مریم نواز چلی گئی تھیں، لیکن ہوسکتا ہے کہ یہ اتفاق ہو کہ چوہدری نثار شہبازشریف اور مریم نواز دونوں سے تعزیت کرنا چاہتے ہوں لیکن چوہدری نثار کے تاخیر سے پہنچنے پر مریم نواز جاچکی تھیں۔ یاد رہے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی والدہ کی رسم قل ادا کی گئی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوںاور دیگر اعلی شخصیات نے شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…