بابراعظم اپنی فیملی کو بھی لے ڈوبے حامیزہ مختار نے بڑا قدم اٹھا لیا

30  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزامات لگانے والی خاتون حامیزہ مختار نے بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور نعمان محمد نعیم نے مقدمے کی درخواست پر ایس ایچ او نصیر آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

حامیزہ مختار نے دوسری درخواست ہراساں کرنے کے الزام میں بابراعظم کے فیملی اراکین کیخلاف بھی دائر کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا خان نے ہراساں کرنے کی درخواست پر بھی جواب طلب کرلیا۔عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایس پی کمپلینٹ سے 5 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔حامزہ مختیار نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ، ہراساں کرنے سے روکنے اور ہرجانے کی درخواستیں دائر کیں جن میں بابر اعظم،محمد اعظم، فیصل اعظم، کامل اعظم اور محمد نوید کو فریق بنایا گیا ہے اور تھانہ نصیر آباد پولیس کو بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔خاتون نے موقف اختیار کیا کہ سی سی پی او لاہور کو بابر اعظم کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن عملدرآمد نہیں ہوا، بابر اعظم کے فیملی اراکین مجھے ہراساں کر رہے ہیں، استدعا ہے عدالت مجھے ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…