پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے بھنگ کے پودے سے دھاگہ تیار کر لیا، کتنی ایکسپورٹ ہو سکے گی؟ فواد چوہدری کا حیران کن انکشاف

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ + این این آئی) وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان آئندہ چند ماہ میں گیمنگ انڈسٹری میں قدم رکھ دے گا،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زراعت، الیکٹرانک اور کیمیکل شعبوں میں ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز ہے، بھنگ کے پودے سے دھاگہ بھی تیار کرلیا گیا جس 50سے 60 ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ ہو سکے گی، آئندہ سال5

لائسنس جاری کر نے کا عندیہ بھی دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موبائل بنانے والی پہلی فیکٹری لاہور میں قائم ہوچکی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کے افراد جلد پاکستان واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنازوں، انتقال پر نہ سیاست کرتے ہیں اور نہ اسے اچھا سمجھتے ہیں، پی ڈی ایم والے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر جلسے کرنے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دن بہ دن معاشی حالات بہتر ہونے سے اپوزیشن کی سیاست دفن ہورہی ہے، ملتان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ٹھیک نہیں قابل افسوس ہے، حکومت نے ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈالا تو کہیں گے جمہوریت خطرے میں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے اگر کارروائی نہ کی تو لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ ہوگا، پنجاب حکومت کیلئے مشکل فیصلے کی گھڑی ہے، اپوزیشن کو تھوڑی بھی عقل ہوتی تو لوگوں کی زندگیوں کی پرواہ کرتی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے اور اپوزیشن کی پریشانی بڑھ رہی ہے، سہولت بازار میں 20 کلو آٹا 840 روپے کا ہے، چینی کی قیمت میں 15 روپے کمی آئی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کل ملتان میں پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے، مسترد عناصر نے پہلے کرپشن کی اب کورونا پھیلا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…