پی ٹی آئی دور میں مالیاتی خسارہ میں 70 فیصد کا اضافہ ہوچکا،کسی حکومت نے اتنے قرضے نہیں لئے، وزیراعظم کے پرانے ساتھی کی حکومت پر شدید تنقید

28  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) پی ٹی آئی حکومت کی مہربانی سے مالیاتی خسارہ 70 فیصد بڑھ چکا۔ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے سے اتنے ہی فاصلے پر ہیں جتنے قطب شمالی و جنوبی۔ اس سیاسی کھیل کود میں ان کیلئے عوام کی کوئی حیثیت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے ملکی سیاسی صورتحال اور کورونا وائرس کے تناظر میں کیا۔ انہوں نے اپنے

بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت سے قبل کسی بھی حکومت نے اس سطح کے اور اس رفتار کے قرضے نہیں لئے جتنے پی ٹی آئی اپنے قلیل دور حکومت میں لے چکی ہے۔ نتیجے کے طور پر مالیاتی خسارے میں 70 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جہاں تک ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تعلق ہے تو حکومت اور اپوزیشن پی ڈی ایم پارٹیوں کے درمیان بعد قطبین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب مخالف کی پارٹیاں نیب کے خلاف اپنی جنگ جلسوں اور جلوسوں کے ذریعے سے لڑنے پر بضد ہیں۔ اس کے باوجود کہ کورونا کی دوسری لہر کا گراف مسلسل اوپر کی طرف رواں دواں ہے۔ اس سیاسی کھیل کود میں عوام کی کیا حیثیت ہے۔ بلکہ کورونا کی اس وبا کے ذریعے ایک عالمی مطمع نظر انسانی آبادی کی کٹوتی کرنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا جہاں تک تعلق ہے کورونا کی پہلی لہر کے دوران 3.6 ارب روپیہ حکومت اور مخیر حضرات و اداروں نے مختص کیا تھا، اس میں سے صرف ساڑھے 13 کروڑ روپیہ ایکسپو سینٹر اور پی اے ایف میوزیم کو اسپتالوں کے طور پر مستعمل کرنے کیلئے لگایا گیا۔ باقی پیسے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ادویات اور آلات کی خرید میں صرف ہوا۔ نتیجتاً حکومت سندھ کے پاس دوسری لہر کے ضمن میں اصراف کیلئے اب تقریباً کچھ بھی نہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ جب کورونا سے صحت یاب ہوں گے تبھی مالیات کے بارے میں کچھ سوچا جاسکتا ہے۔ یعنی صحت کی وازرت یا محکمہ یا پھر مالیات کا محکمہ و وزارت تو جیسے سندھ حکومت میں سرے سے ہیں ہی نہیں۔ غرض یہ کہ وفاق ہو یا صوبائی حکومت ہو یا حزب اختلاف کسی قسم کا کوئی نظم و ضبط اس اسلامی فلاحی مملکت میں نام کو بھی نہیں رہ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…