’’ملتان جلسہ کیلئے قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، ریاست کی رٹ کو بار بار چیلنج‘‘حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کیخلاف بڑا اعلان کر دیا ‎‎

28  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملتان میں ریاست کی رٹ کو بار بار چیلنج کیا جارہا ہے ، قانون ہاتھوں میں لینے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی ۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ملتان ہمیشہ امن کا گہوارہ رہا لیکن وہاں پر شر پسند ی کی جارہی ہے ہم اس کا بخوبی علم ہے کہ

اس واقعہ کے تانے بانے کس سے ملتے ہیں ، یہاں پر دو بچے ابو بچائو مہم میں قوم کے بچوں کو تحریک کے ایندھن میں دھیکیل رہے ہیں ۔ یہ لوگ اپنی جان چھڑانے کے لیے عوام کو مقدمات میں پھنسوانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان شرپسندی میں جو بھی ملوث ہو گا جس نے قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کی ہے اس کیخلاف حکومت بلا تفریق سخت سے سخت کاروائی کرے گی ۔ واضح رہے کہ ملتان میں سیاسی پارہ ہائی ہوگیا، اپوزیشن جماعتوں کے کارکن تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ گاہ پہنچ گئے، قاسم باغ کے گیٹ کے تالے توڑ دیئے۔ اپوزیشن جماعتوں جن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے گیلانی ہاؤس سے قلعہ کہنہقاسم باغ تک ریلی نکالی، گھنٹہ گھر چوک پر پولیس سے آمنا سامنا ہوا اوراس موقع پر کارکنوں کی جانب سے توڑ پھوڑبھی کی گئی۔ واضح رہے کہ ملتان میں اپوزیشن کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے پہلے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو درجنوں کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 20 سے زائد مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جن میں یوسی کے سابق چیئرمین بھی شامل ہیں۔قلعہ کہنہ کو رات گئے پولیس کی جانب سے سیل کیا گیا، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 30 نومبر کو قاسم باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے جلسے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔پنجاب حکومت پہلے ہی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے کیئے جانے والے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔پی ڈیم ایم کے جلسے سے آصفہ بھٹو زرداری، مریم نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور دیگررہنماؤں نے خطاب کرنا ہے، جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسے کے حوالے سے پلان بی اور سی بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…