جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

لاوا پھٹ پڑا پی ٹی آئی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف اعلان بغاوت کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن راجہ ریاض نے اپنی ہی حکومت کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہائوس پر غیر منتخب لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

جنہیں تجربہ نہیں وہ اردگرد جمع ہیں۔ یہ لوگ عمران خان کو غلط معلومات دے کر اپنی دیہاڑی لگا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں فیصل آباد موٹروے ٹول پلازہ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ بیورو کریسی نے سازش کر کے ٹول پلازہ دوبارہ فعال کیا، اس سے پاکستان تحریک انصاف بدنام ہو رہی ہے، اگر ٹول پلازہ ختم نہ کیا گیا تو تاجروں کیساتھ مل کر احتجاج کروں گا۔ راجہ ریاض نے اپنے بیان میں حکومتی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ فیصل آباد نے سب سے زیادہ سیٹیں جیت کر دی لیکن فیصل آباد کو کوئی وزارت نہیں دی گئی۔چینی سکینڈل سے متعلق انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین بے گناہ ہیں، اب وہ ملک میں واپس آچکے ہیں۔یاد رہے کہ راجہ ریاض اس سے پہلے بھی کئی بار حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…