ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

”وہ امتحان جو اب نہیں لیا جائے گا” میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طالبعلموں کیلئے بڑا اعلان کردیا گیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) محکمہ تعلیم پنجاب نے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بورڈکمیٹی آف چیئرمینزنے عملی امتحان نہ لینے کاحتمی فیصلہ کیا ہے۔ پریکٹیکلز سے متعلق نوٹیفکیشن کا اطلاق

پنجاب بھرکے تعلیمی بورڈزپرہوگا۔تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکٹیکلزکے نمبر دیئے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پریکٹیکلزنہ لینے کا فیصلہ پرموشن کورونا 19 پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔کورونا وبا کے پھیلاؤ میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں ایک بار پھر معطل کردی گئی ہیں۔امتحانات کب لینے ہیں یہ صوبے خود فیصلہ کریں گے۔پنجاب میں نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات مئی یا جون میں ہوں گے۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے نرسری تا آٹھویں جماعت تک بچوں کو پاس کرنے کا فارمولا جاری کیا ہے۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلی جماعت میں ترقی اب ہوم ورک کی بنیاد پر ہو گی۔ ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر بچے کواگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔تعطیلات کے دوران فیکلٹی ممبرز ہفتے میں دو دن اداروں میں آئیں گے۔ پچاس فیصد اساتذہ پیر کو اور 50 فیصد جمعرات کو حاضر ہوں گے۔پاکستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 3.3 فیصد ہوگئی ہے۔ راولپنڈی، ملتان، لاہور اورفیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…