پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثہ جات کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) احتساب عدالت کوئٹہ نے کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوئٹہ غلام مصطفی رندھاوا اور بے نامی دار غلام مرتضی کو سزا سنا دی ہے۔ احتساب عدالت کوئٹہ کے جج اللہ داد روشان نے کیس کی سماعت کی جبکہ نیب

کی جانب سے پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے پیروی کی۔ احتساب عدالت نے نیب کی تحقیقاتی ٹیم اور پراسیکیوٹر نیب بلوچستان کے دلائل کی روشنی میں سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوئٹہ غلام مصطفی رندھاوا کو چھ سال قید بامشقت اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ بے نامی دار غلام مرتضی رندھاوا چار سال سزا اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم و کے محکمہ فوڈ میں بطور فوڈ گرین سپر وائزر بھرتی ہوا تھا اس سے قبل بھی محکمہ خوراک میں نہ صرف خورد برد کے جرم میں سزاکاٹ چکا ہے بلکہ مختلف محکمانہ انکوائریاں بھی بھگت چکا ہے ملزم نے دورانِ ملازمت اپنے جائز ذرائع آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثہ جات بنائے ، انہی الزامات کی روشنی میں نیب بلوچستان نے بعد ازاں تفتیش ملزم کے غیر قانونی اثاثہ جات کا سراغ لگا کر احتساب عدالت میں ایک ریفرنس دائر کیا ۔استغاثہ کے دلائل ، گواہان کے بیانات اور استغاثہ کے دلائل کو مد نظر رکھتے ہوئے احتساب عدا لت کوئٹہ کے جج اللہ داد روشان نے سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوئٹہ غلام مصطفی رندھاوا کو چھ سال قید بامشقت اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ بے نامی دار غلام مرتضی رندھاوا چار سال سزا اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…