لاہور ( آن لائن ) اینٹی کر پشن لاہو ر نے ڈی سی ( سرگودھا) رپورٹ پر قو می خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پنچانے پر مسلم لیگ( ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا اور ان کے خاندان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ۔
ڈی سی سرگودھا کی رانجھا فیملی اور غیر قانونی جائیداد منتقلی میں ملوث پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی بھی سفارش ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دی سی سرگودھا عبداللہ نئیر شیخ کی جانب سے اینٹی کر پشن پنجاب کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا کے والد سابق رکن پنجا ب اسمبلی شاہ نواز رانجھا نے پٹواری امین سے ملی بھگت کر کے 1574کنال 12مرلہ زمین اپنے دو بیٹوں محسن شاہ نواز رانجھا اور حسن نواز رانجھا اور بیوی کے نام غیر قانونی ٹرانسفر کی شاہ نواز رانجھا نے خریداری کی بجائے ریکاردمیں زمین کا باہمی تبادلہ کر دیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا لہذا جعلسازی سے جائیداد منتقل کر نے پر رانجھا فیملی کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں جس پر اینٹی کرپشن لاہور نے رانجھا فیملی کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔