بیرون ملک سے آنے والے مسافروںکے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری، نئی ایڈوائزری 31 دسمبر تک نافذ العمل

26  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیاہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سفری ہدایت نامے میں ایک بار پھر ردوبدل کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو تین کے بجائے دو کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، کیٹیگری اے میں شامل 30 ممالک کی تعداد کم کرکے 22 کردی گئی ہے۔کیٹیگری اے میں سنگاپور، آسٹریلیا، چین، مالدیپ، نیوزی لینڈ، نائجیریا شامل ہیں، ساتھ کوریا، سعودی عرب، سنیگال، سری لنکا، ویتنام بھی اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔اے کیٹیگری والے ممالک سے آئے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ، پی سی آر سے استثنیٰ ہوگا، کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔سی اے اے کے مطابق کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا جبکہ ڈنمارک سے آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ ملکی ایئرپورٹ پر دوبارہ ہوں گے۔سی اے اے کی جانب سے تمام بین الاقوامی ایئرلائنز، چارٹر طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے، بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکللیریشن فارم پر کرنا لازمی ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…