اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے عدالتی نظام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہیں ہر صورت واپس لائیں گے۔ برطانوی حکومت کو ان کی واپسی کی درخواست کی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ
برطانیہ سے درخواست کی ہے کہ نواز شریف کو حکومت پاکستان واپس بھیجا جائے۔ نواز شریف کو محدود مدت کے لئے لندن بھیجا گیا تھا ۔ نواز شریف عدالتی اور حکمران نظام کا لندن میں بیٹھ کر مذاق اڑا رہے ہیں۔ نواز شریف کوئی میڈیکل سرٹیفیکیٹ پاکستان حکومت کو نہیں دے سکے ہیںَ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لائیں گے۔ اس سلسلے میں برطانیہ کی حکومت کے ساتھ پاکستان حکومت رابطہ میں ہے اور برطانوی حکومت کو ہم خطوط لکھ رہے ہیں۔ نواز شریف کو محدود مدت کیلئے برطانیہ بھیجا گیا تھا۔ وہ صحت مند ہیں اور وہاں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیںَ وہ پاکستان اور برطانیہ کے قانون کا مذاق اڑا رہے ہیںَ انہوں نے پاکستان کے عدالتی نظام کو مذاق بنا رکھا ہے۔ نوازشریف اپنی میڈیکل کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکے ہیں۔ انہیں کورونا کی وجہ سے توسیع ملی ہے۔ وہ وزٹ ویزہ پر ایک سال سے برطانیہ میں ہیں۔