اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف والدہ کے جسد خاکی کیساتھ پاکستان آنے کو تیار اسحاق ڈار، حسن اورحسین نواز نے فیصلے کی مخالفت کردی‎

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنی والدہ شمیم بیگم اختر کی میت کیساتھ وطن واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، حسین اور حسن نواز شریف نے ان کے فیصلے کی مخالفت کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق

بیگم شمیم اختر کے انتقال کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ملک واپسی کیلئے مشاورت شروع ہو گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے والدہ کی میت کیساتھ وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا جبکہ ان کے فیصلے پر اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز انہیں وطن واپسی سے روک رہے ہیں ۔ وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف ، مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کریں گے ۔ یاد رہے کہ نوازشریف اورشہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا اب سے کچھ دیر پہلے لندن میں انتقال ہو گیا ۔بیگم شمیم اختر اس وقت لندن میں ہی نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں ۔ نوازشریف کی والدہ 15 فروری کو لندن گئی تھیں ،ان کی عمر 90 سال تھی. وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور وہیل چیئر پر ہی رہتی تھیں۔ ان کا علاج بھی کافی عرصہ سے وہیں چل رہا تھا ۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…