پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

معیشت ڈوب گئی ،وزیر اعظم اندھیر ے میں ہیں ،مشیر انہیں غلط اطلاعات پہنچا رہے ہیں، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اندھیر ے میں ہیں اور ان کے مشیر انہیں غلط اطلاعات پہنچا رہے ہیں ،ممکن ہے وزیر اعظم کی معاشی حالت واقعی بہتر ہوگئی ہو مگر ملکی معیشت ڈوب گئی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی اس وقت بھوٹان ،افغانستان اور سری لنکا سے بھی نیچے چلی گئی ہے ۔بنگلا دیش اور انڈیا ہم

سے آگے نکل گئے ہیں ۔ہماری شرح نمو تنزلی کا شکار اور ان کی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔قرضے جی ڈی پی کے60 فیصد سے بڑھ 80 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔فی کس آمدنی میں کمی اورغربت، مہنگائی اوربے روز گاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیا گیاہے اور وزیر اعظم اب بھی قوم کو سبز باغ دکھا رہے ہیں۔آج 22نومبر کو مینگورہ میں ہونے والا جماعت اسلامی کا جلسہ ملکی تاریخ کے چند بڑے جلسوں میں سے ایک ہوگا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام رک چکے ہیں اور ترقی کا پہیہ الٹا چل رہا ہے ۔معیشت کی گاڑی ایک جگہ کھڑی قوم کا خون پسینہ چوس رہی ہے ۔ قیامت خیز اور کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔عام آدمی کھانے کے ایک ایک لقمے کو ترس رہا ہے ،لوگوں کے کاروبار بند ہیں ،ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والے وزیر اعظم نے لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کردیا ہے ۔ہر طرف ایک بے یقینی اور بے چینی کی صورتحال ہے ۔مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے اور چھوٹے بڑے تاجرکاروبار ٹھپ ہونے سے چکرا گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں وزیر اعظم کی طرف سے ملکی معیشت کو خطے کے ممالک میں سب سے اوپر قرار دینا عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔وزیر اعظم کے ارد گرد موجود مشیرانہیں سب

اچھا ہے کی رپورٹ دے کر گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیر اعظم کو چاہئے کہ ایسے مشیروں کی رپورٹوں پر کان دھرنے کی بجائے باہر نکلیں اور مہنگائی کے مارے عوام کی حالت دیکھیں ۔اب تو پی ٹی آئی کے اپنے ووٹر اور سپورٹر ز بھی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف تحریک عام

آدمی کے دل کی آواز ہے ۔جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے میدان میں آئی ہے ۔ہم کراچی سے چترال تک لوگوں کو منظم و متحرک کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت حقیقی اپوزیشن جماعت اسلامی ہے ،اپوزیشن اتحاد میں موجود دونوں بڑی جماعتوں کو عوام نے ایک بار نہیں تین تین بار آزماکر دیکھ لیا ۔عوام کی پریشانیوں اور مسائل کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں

جو ایک بار پھر عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں ۔جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ تمام ملکی مسائل کا حل اللہ کے عطا کردہ نظام میں ہے اور جب تک قرآن و سنت کا نظام نافذ نہیں ہوتا ملک و قوم کے مسائل حل نہیں ہونگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…