اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور شہر کو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور(مانیٹرنگ +این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور کو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی گئی،اجلاس میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تجویز دی گئی کہ لاہور کو کراچی کی طرز پر اضلاع میں تقسیم کردیا جائے۔اس تجویز پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عملی اقدامات کے لئے ایکشن پلان مانگ لیا ہے،ان اقدامات کا آئندہ ہفتے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں رکن صوبائی اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری اور چودھری محمد یونس انصاری نے ملاقات کی-اشرف انصاری اور یونس انصاری نے وزیر اعلی عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا-ملاقات میں اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیہ کی مذمت کی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کا احترام سب پر لازم ہے -قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے-مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصرکا ٹولہ ہے اور یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں -اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔سابق حکمرانوں نے ماضی میں عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا -لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے-پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے -اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں۔اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باؤز ہیں انہیں عزت و احترام دیں گے -گوجرانوالہ کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے-گوجرانوالہ میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں میں بہتری کیلئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں -گوجرانوالہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے- ملاقات میں اشرف انصاری اور یونس انصاری نے کہا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…