بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب ہمیں پاکستان کے ٹرمپ کو بھی باہر نکالنا ہے پھر بھارت کا ٹرمپ رہ جائے گا،مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو بڑا کورونا قرار دیدیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکمران کو کورونا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز حکمران بذات خود بڑا کورونا ہے اور جب حکومت کو کوئی دوسرا بہانہ نہیں ملا تو کہہ دیا کہ کورونا وبا کا خطرہ ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پشاور کا تاریخی جلسہ ہوگا جبکہ حکومت مخالف اپوزیشن جماعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ

(پی ڈی ایم) کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوچکا ہے۔پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم کورونا 19 کے ساتھ کورونا 18 کی بھی بات کرتے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے واضح کیا کہ عوام کے ووٹ چوری کرنے والوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جھنڈے کے نیچے ملک میں ناجائز اور ناخلف حکومت کے خلاف حکومت مخالف تحریک جو بن پر ہے اور جو امانت قوم سے چھینی گئی وہ واپس لینی ہے۔مولانافضل الرحمن نے اسٹیٹ بینک کے حالیہ بیان کا حوالہ دیا کہ مرکزی بینک نے بتایا کہ 1992 کے بعد سے پہلی مرتبہ پاکستان کا شرح نمو 0.4 پر پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو لاڑکانہ اور 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ معاشی بحران بھی ریاست کے خاتمے کا سبب بنتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ ادارے جو ملک کے دفاع کے ضامن ہیں اور اس ناجائز اور نااہل حکومت کی پشت پناہی کرتے ہیں، وہ ریاست کی بقا کا حق ادا نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ آپ ریاست کی بقا کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام، فوج، سول بیوروکریسی، اسٹیبلشمنٹ کو ایک پیج پر لڑنا چاہیے کہ یہ تقسیم عجیب ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے اور ہم اس نااہل حکومت کو سپورٹ کرنے جارہے ہیں، اس سے بڑی نااہلی کی

مثال اور کیا ہوسکتی ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اب ہمیں پاکستان کے ٹرمپ کو بھی باہر نکالنا ہے پھر بھارت کا ٹرمپ رہ جائے گا، وہ ادھر کے عوام جانیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قوم کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…