حکومت کو بڑی شکست، نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت مل گئی

19  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے اینٹی کرپشن کو آزاد ادارہ بنایا ہے جس کی وجہ سے اینٹی کرپشن ادارے میں بے پناہ بہتری آئی ہے۔ گزشتہ 10 برس کے دوران اینٹی کرپشن ادارے کو سیاسی اثر و رسوخ کے تحت استعمال کیا گیا لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جب موجودہ حکومت نے اس ادارے کو

سیاسی اثر سے آزاد کیا تو ادارے کی کارکردگی میں بے پناہ بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ جتنی ریکارڈ ریکوریاں ہوئیں اور سرکاری زمینوں پر جتنے قبضے 27 ماہ کی مختصر مدت میں واگزار کرائے گئے اس کی کوئی مثال موجود نہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے میاں نواز شریف کو برطانیہ میں چھ ماہ کی توسیع مل گئی ہے، اب وہ چھ ماہ مزید برطانیہ میں قیام کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختصر مدت میں 206 ارب روپے سے زائد کی ریکوریاں کی جا چکی ہیں۔ سرکاری زمینوں پر قبضے سسیلین مافیا کرتا ہے جس کا نام پانامہ کیس کی ججمنٹ میں سپریم کورٹ کے معزز جج نے بھی لیا۔ انتہائی سیاسی اثرو رسوخ رکھنے والے لوگ اس مافیا کا حصہ ہیں اور سپریم کورٹ کی ججمنٹ میں سسیلین مافیا کے سرغنہ کا ذکر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے جو اربوں روپے کی ریکوریاں کی ہیں اس کا فائدہ براہ راست عوام کو ہوگا اور یہ رقم صحت انصاف کارڈ، احساس پروگرام اور کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے خرچ ہوگی کیونکہ یہ وسائل اب قومی خزانے میں جمع ہو رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس پر وہی مافیا چیخ و پکار بھی کرے گا جو ایسے ناجائز کاموں سے فائدہ حاصل کرتا ہے لیکن سرکاری اراضی پر پہلا حق ریاست اور عوام کا ہے جو ہم عوام کو واپس کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ انہیں وفاق میں این آر او ملے گا نہ صوبے میں۔ وسائل لوٹنے والوں کو حساب

دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ کرپشن کے نام سے موبائل ایپلی کیشن بھی تیار کی ہے اور اس پر اب تک 6474 شکایات موصول ہوئیں۔ 5196 شکایات کا ازالہ کیا گیا اور 2 ارب روپے سے زائد کی ریکوریاں موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کرکے کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ بہت اچھا اقدام ہے اور باقی

صوبوں کو بھی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرانی چاہیئے اور ہم اس سلسلے میں صوبوں سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس کسی نے بھی قوم کے وسائل لوٹے ہیں اس کے خلاف کارروائی ہو کر رہے گی۔ کسی ایک پارٹی کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی بلکہ وسائل لوٹنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔ بلاشبہ سابق دور میں با

اثر شخصیات نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس شخص نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے زمین سے فائدہ حاصل کیا، اس سے تاوان لیا جائے گا اور کریمنل کارروائی بھی ہوگی۔ ملتان والے کیس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی

حکومت خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے اور ہر اس شخص کے خلاف کارروائی ہوگی جس نے قومی وسائل لوٹے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور یہ ایک مفرور اور بھاگا ہوا شخص ہے جسے ڈی پورٹ کرنے کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…