مانسہرہ میں کیپٹن صفدر رائیونڈ محل سے بھی بڑا محل تعمیر کروا رہے ہیں، حیران کن انکشاف

19  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر رائے ونڈ محل سے بڑا محل تعمیر کروا رہے ہیں، اس بات کا انکشاف انہوں نے معروف صحافی عدیل وڑائچ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کیپٹن

(ر) صفدر سے متعلق ایک ایک چیز سامنے آچکی ہے، وہ مانسہرہ میں غازی کوٹ کے ٹاپ پر جاتی امراء جیسا محل تعمیر کروارہے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ میرے حلقے میں ہر شخص کیپٹن (ر) صفدر کو ذاتی طور پر جانتا ہے،انہوں نے دوران انٹرویو کہا کہ میں نے پچھلے دنوں باقاعدہ طور پر کیپٹن (ر) صفدر کی ایک ایک چیز نکالی ہے، میں رکنے والا نہیں ہوں،انہوں نے تمام اداروں سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں۔انہوں نے کہا میں ثابت کرسکتا ہوں کہ کون کون سی بے نامی جائیداد کیپٹن (ر)صفدر کی ملکیت ہے، محل کی تعمیر پر انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدربتائیں اتنے پیسے کہاں سے آئے؟ اعظم سواتی نے کہا کہ میرے پاس ایک ایک ٹھیکیدار کی تفصیلات موجود ہیں،میں اگر غلط ہوں تو وہ میرے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں۔انہوں نے کہا کہ میں کیپٹن (ر) صفدر کے معاملے کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہتا ہوں،انہوں نے کہا کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میرے مانسہرہ کو میرے پاکستان کو لوٹا ہے، ان کو حلال کا رزق نصیب نہیں ہے، تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ ہم ملک کا لوٹا ہوا مال ان کے پیٹ سے نکالیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…