لندن(این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے گردے میں اچانک شدید تکلیف کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ہسپتال میں خون کا ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف گردے کی تکلیف کے سبب بہترمحسوس نہیں کررہے تھے جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ہسپتال میں نواز شریف کے گردے میں پتھری کا
علاج شروع کر دیا گیا اس حوالے سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تصدیق کی کہ ان کے والد کو گردے کی شدید تکلیف کی وجہ سے اچانک ہسپتال جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔مریم نے کہا کہ اجلاس میں نے اپنے والد کی نمائندگی کی ۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ برس نومبر سے علاج کی غرض سے لندن میں ہیں۔