شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں پاپڑ والے، کباڑیے اور چپڑاسی کے بعد گوالے کی بھی انٹری ، سلمان شہباز کے اکائونٹ میں کتنے اربوں روپے منتقل ہوے؟تہلکہ خیز انکشاف

13  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں پاپڑ والے، کباڑیے اور چپڑاسی کے بعد گوالے کی بھی انٹری ہوئی اور دودھ فروش کے اکائونٹس سے سلمان شہباز کے اکائونٹ میں اربوں روپے منتقلی کا انکشاف سامنے آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف منی لانڈرنگ انکوائری کیس میں پاپڑ والا ، کباڑی، چپڑاسی کے بعد

دودھ والا گوالہ بھی سامنے آگیا،پتوکی کے دودھ فروش کے اکائونٹس سے ایک لاکھ 63 ہزار ڈالر سلمان شہباز کے اکانٹ میں منتقل ہوئے۔سلمان شہباز کے اکاونٹ میں پتوکی کے دودھ فروش کے نام سے 1 لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر منتقل ہونے کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ، ۔رانا ذیشان کی جانب سے نیب کو جمع کروائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں میرے نام سے انگلینڈ سے لاکھوں روپے سلمان شہباز کے اکائونٹس میں منتقل منتقل ہوئے کی کچھ خبر نہیں، میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دبئی گیا۔ذیشان نے بتایا کہ میرا شہباز شریف یا اسکی فیملی کے کسی ممبر سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، میرا سلمانشہباز سے کوئی کاروباری یا زاتی لین دین نہیں ہے، میرا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر سلمان شہباز کیخلاف کاروائی کی جائے۔یاد رہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری میں نئے انکشافات سامنے آئے تھے، نیب دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے قصبے گوٹھ گجو کے بجری فروش پرویز پھلپوٹو کے نام سے 45 ہزار 450 امریکی ڈالر سلمان شہباز کو منتقل ہوئے۔نیب دستاویز میں کہا گیا تھا کہ 6 مئی 2010 کو الزارونی ایکسچینج دوبئی سے رقم سلمان شہباز کو منتقل ہوئی، پرویز پھل پوٹو کا کہنا ہے کہ عمرہ کی غرض سے صرف ایک مرتبہ سعودی عرب گیا اس کے علاوہ کہیں نہیں گیا، میری ماہانہ آمدنی 25 سے 30 ہزار ہے اتنی رقم تو کبھی دیکھی ہی نہیں۔بجری فروش نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرے اتنے وسائل نہیں کہ اتنی رقم کسی کو دے سکوں، دو وقت کی روٹی بامشکل کماتے ہیں، ڈالرز تو کبھی دیکھے ہی نہیں، شہباز خاندان نے کاروباری یا ذاتی تعلق نہیں ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…