بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کون ، کون سے ارکان ن لیگ چھوڑنے والے ہیں؟ جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔ عمران خان کا پلان کیا؟ نواز شریف کا بیانیہ پوری ن لیگ کو لے ڈوبا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ہماری صورتحال الجھتی چلی جارہی ہے ، ہیجان بھی بڑھتا چلا جارہا ہے ، چند چیزیں واضح ہیں،ن لیگ میں شکست وریخت جاری ہے ،ثنا اللہ زہری اور عبد القاد ر بلوچ اصول پسند سیاستدان نہیں ہیں،عبد القادر بلوچ کی دو شکایات ہیں،ایک شکایت یہ ہے کہ مجھ سے بلوچستان بارے کبھی مشورہ ہی نہیں کیا گیا،

مجھے وہ وزارت دی گئی جس کا بلوچستان سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا،نظر انداز کیا گیا ، کوئی اہمیت نہیں دی گئی،ان کو اینٹی آرمی اور اینٹی پاکستان چیزیں اچھی لگتی ہیں،ان کو کوئی سادہ آدمی اچھا نہیں لگتا ،آج دیکھیں کہ بلوچستان میں پاکستان کے حق میں کیسی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔اینٹی پاکستان بیانیہ پر مولانا محمدخشیرانی جو کہتے تھے کہ میں جمعیت علمائے ہند کا ممبر ہوں وہ فضل الرحمان سے اختلاف کررہے ہیں،حافظ حسین احمد اختلاف کررہے ہیں ،میں نے کہا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اور ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ ہوگی،ابھی مزید ٹوٹ پھوٹ ہونے والی ہے،مزید رہنما پارٹی بیانیہ کی وجہ سے پارٹی چھوڑ جائیں گے ،مریم خاموش ہیں،شاہد خاقان نے ایک ٹی وی کو درخواست کرکے انٹرویو دیا اور یہ کہا کہ ہم اداروں کے خلاف نہیں ہیں۔دوسری طرف عمران خان جلسے کرنے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں،سوات اور حافظ آباد کے جلسے بڑے تھے ،معیشت گرداب سے نکل رہی ہے اور کچھ پیسے حاصل ہونے کی امید ہے ،نوازشریف کسی سے وفادار نہیں ہیں،نوازشریف کے بیانیے کی کوئی رہنما تائید نہیں کررہا،فوج ایک خاندان اور ادارہ ہے ،جہانگیر ترین نے کلیئر سگنل دیا ہے کہ میں مصالحت چاہتا ہوں ، نواز شریف فوج کو بغاوت پر اکسائیں تو کیا حکومت آپ پر پریشر نہ ڈالے ،گلگت بلتستان الیکشن میں مقابلہ سخت ہے ،عموماً ایسے رہا ہے کہ جس کی حکومت مرکزمیں ہوتی ہے اس کی حکومت گلگت بلتستان میں بنتی ہے ۔ دوسری جانب موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں جہانگیر ترین کی واپسی ہو چکی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی طاقت میں پھر اضافہ ہو چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…