پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

اپوزیشن جماعتوں کے گٹھ جوڑ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،ہارون الرشید کا تہلکہ خیز انکشاف ‎

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ہماری صورتحال الجھتی چلی جارہی ہے ، ہیجان بھی بڑھتا چلا جارہا ہے ، چند چیزیں واضح ہیں،ن لیگ میں شکست وریخت جاری ہے ،ثنا اللہ زہری اور عبد القاد ر بلوچ اصول پسند سیاستدان نہیں ہیں،عبد القادر بلوچ کی دو شکایات ہیں،ایک شکایت یہ ہے کہ مجھ سے بلوچستان بارے کبھی مشورہ ہی نہیں کیا گیا

،مجھے وہ وزارت دی گئی جس کا بلوچستان سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا،نظر انداز کیا گیا ، کوئی اہمیت نہیں دی گئی،ان کو اینٹی آرمی اور اینٹی پاکستان چیزیں اچھی لگتی ہیں،ان کو کوئی سادہ آدمی اچھا نہیں لگتا ،آج دیکھیں کہ بلوچستان میں پاکستان کے حق میں کیسی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔اینٹی پاکستان بیانیہ پر مولانا محمدخشیرانی جو کہتے تھے کہ میں جمعیت علمائے ہند کا ممبر ہوں وہ فضل الرحمان سے اختلاف کررہے ہیں،حافظ حسین احمد اختلاف کررہے ہیں ،میں نے کہا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اور ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ ہوگی،ابھی مزید ٹوٹ پھوٹ ہونے والی ہے ،مریم خاموش ہیں،شاہد خاقان نے ایک ٹی وی کو درخواست کرکے انٹرویو دیا اور یہ کہا کہ ہم اداروں کے خلاف نہیں ہیں۔دوسری طرف عمران خان جلسے کرنے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں،سوات اور حافظ آباد کے جلسے بڑے تھے ،معیشت گرداب سے نکل رہی ہے اور کچھ پیسے حاصل ہونے کی امید ہے ،نوازشریف کسی سے وفادار نہیں ہیں،نوازشریف کے بیانیے کی کوئی رہنما تائید نہیں کررہا،فوج ایک خاندان اور ادارہ ہے ،جہانگیر ترین نے کلیئر سگنل دیا ہے کہ میں مصالحت چاہتا ہوں ، نواز شریف فوج کو بغاوت پر اکسائیں تو کیا حکومت آپ پر پریشر نہ ڈالے ،گلگت بلتستان الیکشن میں مقابلہ سخت ہے ،عموماً ایسے رہا ہے کہ جس کی حکومت مرکزمیں ہوتی ہے اس کی حکومت گلگت بلتستان میں بنتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…