ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

مسجد نبویؐ کے پہلو میں قائم لائبریری سے متعلق کچھ ایسی ایمان افروز باتیں جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہونگی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(آئی این پی) مدینہ منورہ میں ویسے تو کئی بڑی لائبریریاں ہیں جہاں ہزاروں کتب علم کے متلاشیوں کی آمد کی منتظر رہتی ہیں مگر مسجد نبوی سے متصل لائبریری کی اپنی ہی شان ہے۔ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں قائم اس لائبریری میں سالانہ پانچ لاکھ زائرین اور طلبا مطالعے کا شوق لیے مسجد نبوی کی لائبریری میں آتے ہیں۔ مسجد نبوی میں قائم لائبریری کا وزٹ کرنے والوں میں

مقامی اور غیرملکی زائرین سبھی شامل ہوتے ہیں۔مسجد نبوی سے متصل مکتبے کے لائبریرین بدر بن رزیق العوفی کا کہنا ہے کہ اس لائبریری کا سارا انتظام وانصرام حرمین شریفین کے نگراں ادارے کے پاس ہے۔ لائبریری سعودی عرب کی پرانی لائبریریوں میں شامل ہے جس میں 580 ھجری کے دور کی کتب اور قرآن پاک کے قدیم نسخے موجود ہیں۔اس لائبریری کا باقاعدہ قیام شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور میں1352ھ میں ہوا اور اس کا افتتاح اس وقت کے ڈائریکٹر اوقاف عبید مدنی نے کیا تھا۔ احمد بن یاسی الخیاری لائبریری کے پہلے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ پہلے یہ لائبریری مسجد نبوی کی بالائی منزل کے باب عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے شمال مغرب کی سمت رکھی گئی تھی۔جب لائبریری میں کتب کی تعداد بڑھ گئی تو مسجد کی شمال مغربی سمت میں لائبریری کے لیے ایک نیا ہال مختص کیا گیا۔ 1428ھ کو یہ لائبری مسجد نبوی کی دوسری توسیع کے بعد باب العقیق باب 11 کے سامنے منتقل کردی گئی۔ لائبریری تک براہ راست رسائی کے لیے برقی زینوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے برقی سیڑھی نمبر 10 مختص ہے۔العوفی نے بتایا کہ لائبریری قریبا 744 مربع میٹر پر پھیلی ہے اور اس میں سالانہ نصف ملین افراد وزٹ کرتے ہیں۔ ایک گھنٹے میں اوسطا تین سو افراد لائبریری میں موجود ہوتے ہیں۔ تعطیلات کے ایام کے علاوہ لائبریری صبح آٹھ سے رات دس بجے تک مسلسل 14 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ زائرین کو موسم کے اعتبار سے گرم اور سرد ماحول کی سہولیات بہم پہنچائی جاتی ہیں۔ زمزم، تولیے، کرسیاں، لیپ ٹاپ اور جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات بھی لائبریری کا حصہ ہیں۔لائبریری میں کتب کے لیے 466 الماریاں ہیں جن میں 1 لاکھ 60 ہزار کتب موجود ہیں۔ لائبریری میں تین مختلف رنگوں کی وردیوں میں 38 ملازمین کام کرتے ہیں۔ لائبریری میں قریبا 21 زبانوں کی کتب موجود ہیں۔ ان میں اردو، انگریزی، فرانسیسی، ترکش، فارسی اور جرمن زبانی خاص طور پر شامل ہیں۔ معذور افراد کے لے بریل قرآن پاک کے نسخے موجود ہیں۔ مجموعی طورپر لائبریری میں ہاتھ سے لکھے اور مطبوعہ قرآنی نسخوں کی تعداد چھ سے زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…