اسلام آباد(اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے حسن ابدال میں اپ گریڈ کئے گئے ریلوے سٹیشن کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیر اعظم کو حسن ابدال ریلوے سٹیشن پر اپ گریڈیشن کے بعد فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ حسن ابدال ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کر کے سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔ حسن ابدال ریلوے سٹیشن پر سکھ یاتریوں کو بھی بہترسہولتیں دستیاب ہوں گی۔ حسن ابدال ریلوے سٹیشن اپ گریڈیشن منصوبہ سیاحت کے فروغ کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے ، وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ایم ایل 1 کی تعمیر نو اور توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرین کا سفر صرف 7 گھنٹے کا رہ جائے گا۔یہ منصوبہ لاگت کے اعتبار سے ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ایم ایل 1 منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے جس پر 6 ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے،اس منصوبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدکا کہنا ہیکہ مین لائن ون( ایم ایل ون)ایک انقلابی منصوبہ ہے جس سے پاکستان ریلوے کے تمام ڈھانچے کی تشکیل نوہوگی،اس منصوبے سے روزگارکے وسیع مواقع
بھی پیدا ہوں گے۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون کسی پھاٹک کے بغیر ایک ایسی ریلوے لائن ہوگی جس سے کراچی ، لاہور اورلاہور راولپنڈی کے درمیان سفر کے دورانیے میں واضح کمی آئے گی۔لاہور ،کراچی کاسفر کم ہو کر7گھنٹے رہ
جائے گا،اس سے دونوںصوبوں کے تاجروںکو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے ریلوے کے حادثات میں بھی کمی آئے گی اور لوگوں کے لئے ڈیڑھ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیداہوں گے۔ایم ایل ون منصوبے کے لئے کم شرح پرقرض حاصل کیاجائے گا۔