بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ڈونلڈٹرمپ کی شکست کے بعد حامد میر نے نریندر مودی کا بھی انجام بتا دیا ‎

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جوبائیڈن امریکا کے 46ویں صدر ہو گئے ہیں ۔امریکا کے صدر منتخب ہونے پر پاکستانی سینئر صحافی حامد نےامریکی عوام کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی انہوں نے مود کے انجام کی پیش گوئی بھی کی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حا مد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹرمپ ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک رویے کا نام ہے جو نفرت، تعصب اور عدم برداشت سے

شروع ہو کر مفاد پرستی پر ختم ہوتا ہے امریکہ میں ٹرمپ کی شکست دراصل دیگر ممالک میں بھی اس رویے کے زوال کا آغاز ہے ٹرمپ کے دوست مودی کا انجام بھی مختلف نہیں ہو گا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے #GoodByeTrumpٹیگ بھی استعمال کیا ۔ واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کا میابی حاصل کرلی۔78 سالہ جو بائیڈن کی کامیابی کی تصدیق کے بعد صدارتی انتخاب کے بعد تین روز تک نتائج کے حوالے سے جاری کشمکش اور بے یقینی کی صورتحال ختم ہوگئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیتے کے بعد جو بائیڈن امریکا کے سب سے طویل عمر صدر ہوں گے۔امریکی میڈیا نے ہفتہ کی شام جو بائیڈن کو فاتح قرار دیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جو بائیڈن اب تک 273 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد 213 ہے۔سی این این کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی ریاست پینسلوینیا میں 20 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں جس کے بعد ان کے الیکٹرول ووٹوں کے کل تعداد 270 سے تجاوز کر گئی ہے۔فاکس نیوز کے مطابق پینسلوینیا میں جوبائیڈن کی چونتیس ہزار دو سو تینتالیس ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ پینسلوینیامیں جوبائیڈن کے ووٹوں کی تعداد 33لاکھ 39 ہزار500 ہو گئی۔واضح رہے کہ امریکی صدر منتخب ہونے کے لیے امیدوار کو کل 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مسلسل سست روی کا شکار رہا۔مزید 5 ریاستوں میں گنتی جاری ہے جہاں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، دیگر ریاستوں میں ٹرمپ کی جیت کے باوجود بائیڈن کی برتری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔جوبائیڈن 20 جنوبی 2021 سے عہدہ صدارت پر براجمان ہوجائیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…