بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

’پاکستان میں نئی سیاسی جماعت کی انٹری ‘ تیاری مکمل ، امریکا سے پیغام جاری

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس آف کراچی کے نام سے شہری سیاست میں نئی جماعت کی انٹری کی تیاری کرلی گئی، ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے امریکا سے پیغام جاری کردیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ مہاجر حقوق کے لیے گرینڈ الائنس بنائیں گے، پیپلزپارٹی مہاجر قوم کے خلاف مذموم سازشیں کرتی ہے،

پاکستان ہمارا وطن ہے واپس آکر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین وائس آف کراچی ندیم نصرت نے گرینڈالائنس کے قیام کی بات کی ہے، شہری سندھ اور مہاجرقیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی بات کی ہے، ندیم نصرت نے گرینڈ الائنس کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی بات کی ہے، اس معاملے پر اراکین سے جو رابطے ہوئے ہیں ان کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 72 سال میں سندھ میں بسنے والوں کا استحصال کیا گیا، پیپلزپارٹی سندھ میں رہنے والوں کا استحصال کررہی ہے، سندھ میں بسنے والوں کا استحصال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔واسع جلیل نے کہا کہ مہاجر قوم کو تیسرے درجے کا شہری بنانے کیلئے پیپلزپارٹی مذموم سازشیں کرتی رہتی ہے، تعلیم، روز گار، کوٹہ سسٹم میں استحصال مکمل طور پر نظر آرہا ہے۔سابق ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ وائس آف کراچی کی ٹیم بہت جلد قوم کو اس متعلق آگاہ کرے گی، میری پاکستان واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، یقیناً ہم پاکستان آئیں گے، ہم پاکستان آئیں گے اور وائس آف کراچی کے پلیٹ فارم سے آئیں گے۔واسع جلیل نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، اس کی تعمیر اور ترقی میں کردار سے کوئی نہیں روک سکتا، ندیم نصرت کا ایک پلیٹ فارم پر آنا اور متفقہ لائحہ عمل دینا وقت کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…