بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انٹر ، بی اے، بی ایس کے امتحانات طلبا کیلئے اہم تفصیلات جاری

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان کے لئے داخلہ بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کردی، تاریخ میں توسیع کے بعد اب امیدوار17 نومبر تک آن لائن داخلے بھجوا سکیں گے، لاہور بورڈ کے مطابق 18 نومبر سے لیٹ فیس کے ساتھ امیدوار 2 دسمبر

تک داخلہ جمع کراسکیں گے،لیٹ فیس پر طلبا سے 500 روپے جرمانہ وصول کیا جائیگا،داخلہ بھجوانے والے طلبا اپریل 2021 میں پارٹ ون کا امتحان دے سکیں گے،دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے/ بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس پارٹ ون، سپیشل کیٹکگری، امپرووڈویژن اور سماعت سے محروم امیدواروں کے تحریری امتحانات کی رولنمبر سلپس جاری کر دی ہیں جو پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkسے ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق (پرائیویٹ /ایکسٹرنل ، لیٹ کالج اور ریگولر )بی اے/ بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون سالانہ امتحان2020، سپیشل کیٹگری (ڈاکٹرز/نرسز/اضافی مضامین/فاضل/وفاق المدارس)سالانہ امتحان2020ء ، امپرووڈویژن بی اے /بی ایس سی (کمپوزٹ)سالانہ2020ء اوربی اے /بی ایس سی پارٹ ون سالانہ2020ء ( سماعت سے محروم) امیدواروں کے امتحانات

26نومبر2020ء سے شروع ہوں گے جس کیلئے رو لنمبر سلپس پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkسے ڈائو ن لوڈ کی جا سکتی ہیںجبکہ ریگولر امیدوار اپنی رول نمبر سلپس متعلقہ کالجز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…