بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مریم نواز نے پھر کہاں جانے کی تیاری پکڑ لی چودھری شجاعت کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی سکردو سے اسلام آباد واپس پہنچ گئیں ،(آج) اتوار کو پھر گلگت جائیں گی ۔مریم نواز شریف کو سکردو گلگت شاہراہِ بند ہونے پر اسلام آباد واپس آنا پڑا ،مریم نواز شریف اتوار کی صبح پھر اسلام آباد سے

گلگت واپس جائیں گی ،مریم نواز شریف 12 نومبر تک گلگت میں قیام کریں گی ،گلگت سمیت مختلف علاقوں میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدرمریم نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کیلئے دعا کی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہیکہ چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں۔واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کوکئی روز سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، سانس لینے میں دشواری بڑھنے پر اْنہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چونکہ چوہدری شجاعت حسین نمونیا کے ساتھ ہسپتال آئے تھے تو اس لیے اْن کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنا بھی ضروری تھا، تاہم ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…