جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

افراتفری ،آفات ،مصائب کے پہاڑ ٹوٹنے کا سبب صرف دین محمدی سے دوری کا نتیجہ ہے، علمائے کرام کا تبلیغی اجتماع سے خطاب میں پیغام

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتما ع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فاروق آف بنگلہ دیش،مولانا عمر احمد ،قاری زبیر آف بنگلہ دیش اوردیگرعلماء کرام نے کہا کہ آج جو افراتفری پھیلی ہوئی ہے ،آفات ،مصائب کے جو پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اس کا سبب صرف اور صرف دین محمدی سے دوری ہے ،انسان اپنی کامیابی مال میں سمجھ رہا ہے مال کمانے کیلئے کسی

چیز کو خاطر میں لانے کو تیار نہیں ہے حرام ،حلال کی تمیز کئے بغیر مال بنا رہا ہے قرآن حکیم میں اللہ رب العزت نے زمانے کی قسم اٹھا کر کہا ہے کہ انسان گھاٹے میں ہے صرف وہی انسان فلاح و نجات کا حقدار ہوگا جو اللہ کی خوشنودی اور آقائے کائنات کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو گا ،دنیا کی کامیابی کو مال میں سمجھنے والے بے وقوف ہیں اصل کامیابی اعمال میں ہے ،نیک ،صالح اعمال کی بدولت اللہ کو راضی کیا جاسکتا ہے دین کے کام کو کرین والے اللہ کے پسندیدہ بندے ہوتے ہیں رات کی تاریکیوں میں اٹھ کر رب کو منانا اور دن کی روشنی میں اس کی مخلوق کی خدمت کرنے سے کامیابی کے راستے کھلیں گے ،آج وقت گزر رہا ہے اس نے گزرنا ہی ہے کیوں نہ اس وقت کو قیمتی بنالیا جائے ،وقت کو قیمتی بنانے کیلئے نیک صالح اعمال کرنا ہوں گے ،اپنے دلوں میں رب کا خوف اور مخلوق کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا تو کامیابی قدم چومے گے ۔ علماء کرام نے کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے یہاں جو کچھ بوئیں گے وہی آگے جاکر کاٹیں گے ،اپنی اولاد ،مال کو دین کیلئے وقف کریں ،اپنے گھروں میں اسلام نافذ کریں ،اپنے دلوں کو قرآن حکیم کی تلاوت سے روشن کریں تودنیا کی تکلیفوں اور مصیبتوں سے نجات مل جائے گی ،دنیا میں آنے کی ترتیب ہے جانے کی ترتیب نہیں ہے جوان اولاد کو بوڑھے والدین کندھا دیتے نظر آتے ہیں ،وقت کو قیمتی جانیں ،مساجد کو آباد کریں ، نیک اعمال کریں ،مسلمان کی

قدر کریں ،اپنے اعلیٰ اخلاق کے ذریعے دین کو اپنائیں ،اچھے اخلاق والا روز محشر نبی مکرم کے ساتھ ہوگا ،اپنے اخلاق ،معاملات اور اعمال کی بہتری کیلئے دین کے ماحول کو اپنائیں ،مساجد میں وقت دیں ،اولادوں کو دین سکھائیں ،نماز کی پابندی کو معمول بنالیں ،اپنے ناراض رب کو منانے کیلئے رات کی تنہائیوں میں اٹھیں تہجد کا اہتمام کریں دنیا وآخرت کی کامیابیاں مقدر ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…